Thursday, April 2, 2026
ہومبریکنگ نیوزپنجاب حکومت کا صوبے میں اسمارٹ لاک ڈا ئون نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں اسمارٹ لاک ڈا ئون نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

لاہو ر(آئی پی ایس )مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی گئی سفارشات میں اسمارٹ لاک ڈان نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ذرائع حکومتِ پنجاب کے مطابق توانائی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈان پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر غور بھی کر لیا گیا۔ کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں مزید فیصلوں کی توسیع پر غور ہوگا جبکہ پہلے اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔