Wednesday, April 1, 2026
ہومبریکنگ نیوزمودی کی بدترین سفارتکاری کے باعث آبنائے ہرمز پر 18 بھارتی جہاز محصور

مودی کی بدترین سفارتکاری کے باعث آبنائے ہرمز پر 18 بھارتی جہاز محصور

بھارتی نشریاتی ادارہ این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکام نے بھارت کو ایندھن ترسیل کرنے والے 10غیر ملکی پرچم والے جہازوں کے خلیج فارس میں پھنسنے کی تصدیق کر دی، ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی کے 18 بھارتی پرچم والے جہاز بھی آبنائے ہرمز میں محصور ہیں۔

این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ جنگ سے متاثرہ علاقہ محض آبنائے ہرمز تک محدود نہیں بلکہ اس سے باہر کے علاقے بھی ہائی رسک ایریا میں شامل ہیں۔ ایرانی حکام نے واضح کر دیا کہ صرف برادر ممالک کے جہاز ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث آبنائے ہرمز جیسا اہم تجارتی راستہ مفلوج ہونے سے بھارت میں ایندھن کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے، مودی کی اسرائیل نواز اور غیر مؤثر منصوبہ بندی نے بھارت کو شدید ترین توانائی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔