اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایف بی آر کیلئے مارچ کا ٹیکس ہدف چیلنج بن گیا اور ٹیکس وصولی میں بڑے شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو مارچ 2026 کے لیے 1367 ارب روپے کا ماہانہ ٹیکس جمع کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔ تاہم، موجودہ صورتحال یہ ظاہر کر رہی ہے کہ ٹیکس مشینری اپنے مطلوبہ ہدف کو حاصل کرنے میں ایک بڑے شارٹ فال کی جانب بڑھ رہی ہے۔مارچ 2026 کیلئے 1367 ارب روپے کا ہدف مقررہ کیا گیا تھا تاہم 150 سے 200 ارب روپے کا شارٹ فال کا امکان ہے۔
ایف بی آر کیلئے مارچ کا ٹیکس ہدف چیلنج، بڑے شارٹ فال کا خدشہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
