تہران(آئی پی ایس )پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے آپریشن وعدہ صادق4 کی 88 ویں لہر میں امریکی اور صہیونی اہداف کے خلاف مشترکہ اور ہمہ جہت کارروائیاں کی ہیں اور انہیں لبنان میں حزب اللہ کے شہدا کے نام کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں دشمن کی عسکری طاقت کو مزید کمزور کیا گیا ہے اور مسلم امہ کے خلاف جارح قوتوں کے لیے میدان مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق انتہائی بھاری میزائل سسٹمز، جن میں عماد، خرم شہر 4 اور قدر شامل ہیں، استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں کے وسط، جنوب اور شمال سمیت اہم مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان اہداف میں بنی براک میں صہیونی داخلی محاذ کے کمانڈرز کی میٹنگ کا مقام، تل ابیب، بئر السبع، الجلیل، نقب، تل نوف ایئر بیس اور عراد کے علاقے شامل ہیں۔
