Tuesday, March 24, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کیلئے نامزد پرتگالی سفیر پالو ڈومنگیز کی لزبن میں اعلی سطح ملاقاتیں

پاکستان کیلئے نامزد پرتگالی سفیر پالو ڈومنگیز کی لزبن میں اعلی سطح ملاقاتیں

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں پرتگال کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل، سفیر پالو ڈومنگیز نے لزبن میں وزارتِ خارجہ میں اعلی سطحی ملاقاتوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا۔وزیر مملکت و امورِ خارجہ پالو رینجل، سیکرٹریز آف اسٹیٹ، سیکرٹری جنرل اور متعدد اداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں نے پرتگال کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، یورپی ہم آہنگی، ترقیاتی تعاون اور بیرونِ ملک مقیم پرتگالی برادری کے ساتھ روابط کے حوالے سے قیمتی رہنمائی فراہم کی۔ان تبادل خیال نے ان کے مشن کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا، جسے وہ پرتگال کی نمائندگی، قومی مفادات کے فروغ اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے پختہ عزم کے ساتھ شروع کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔