اجلاس میں مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگر امور پر غور ،خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال
اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس میں مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگر امور پر غور کیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم ہاس میں ہونے والے اجلاس میں خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی امور زیر غور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایران پر امریکی حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال سمیت توانائی بحران اور دیگرامور بھی زیر غور ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مشرق وسطی جنگ کے تصفیے کے لیے پاکستان کی میزبانی سے متعلق بھی بات چیت کی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
