اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی گورنر سندھ نہال ہاشمی کی رہائش گاہ کا دورہ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا عہدہ سبھالنے پر مبارکباد دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے گورنر سندھ کو عید الفطر کی بھی مبارکباد پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا گورنر سندھ کی طویل سیاسی جدو جہد کو خراج تحسین۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کا نہال ہاشمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔گورنر سندھ کا منصب صوبوں اور وفاق کے مابین رابطوں کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، نہال ہاشمی کا گورنر سندھ کے منصب پر فائز ہونا انکی طویل سیاسی خدمات کا ثمر ہے، امید ہے کہ نہال ہاشمی بطور گورنر سندھ وفاق کے ساتھ روابط کو مزید مستحکم بنانے اور عوامی خدمت کے فروغ میں مثر کردار ادا کریں گے۔
