راولپنڈی(سب نیوز) اسفندیار بھنڈارا نے ناصرآباد، راولپنڈی میں نیو اپوسٹولک چرچ پاکستان کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ یہ دعوت مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی ونگ راولپنڈی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر مسٹر ویزل صدیق گل کی جانب سے دی گئی تھی۔ تقریب کی قیادت اپاسل ابراہیم روشن نے کی جبکہ بشپ صدیق گل اور ایم پی اے ایمانوئیل آتھر جولیئس سمیت کمیونٹی کے دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر اپاسل ابراہیم روشن نے مسٹر بھنڈارا کو ان کی شرکت کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بھنڈارا نے اجتماع میں جھلکنے والے ایمان، اتحاد اور خدمت کے جذبے کو سراہا۔ اس موقع پر پاکستان میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں، جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اس کے لیے کام کرنے والوں کی مزید مضبوطی کے لیے بھی دعا کی گئی۔
