Friday, March 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزدنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی رینکنگ جاری، آئی پی ایل نمبر 1 لیگ قرار نہ پا سکی

دنیا کی بہترین کرکٹ لیگز کی رینکنگ جاری، آئی پی ایل نمبر 1 لیگ قرار نہ پا سکی

ممبئی(آئی پی ایس )دنیا کی مہنگی ترین انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) بہترین لیگ قرار نہ پا سکی۔ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے ورلڈ لیگز کی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پہلے نمبرپر انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ جبکہ ساتھ افریقہ کی ایس اے ٹی ٹوئنٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

ٹاپ 10 لیگز میں آئی پی ایل کو رینکنگ میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔دی ہنڈرڈ کو 75.2 جبکہ ایس اے ٹی ٹوئنٹی کو 68 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔ آئی پی ایل کو 62.6 رینکنگ پوائنٹس دیے گئے ہیں۔

گلوبل پلیئرز باڈی کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ کو مہنگی لیگ ہونے کے باوجود بہترین بننے کے لیے مزید بہتری کی ضرورت ہے۔آئی پی ایل کو پلیئرز رائٹس اور ویلفیئر میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی ورلڈ لیگز کی رینکنگ میں بی بی ایل 62.5 کے ساتھ چوتھے اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 48 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔چھٹے پر ایم ایل سی ساتویں پر آئی ایل ٹی ٹوئنٹی آٹھویں پر سی پی ایل نویں پر ابوظہبی ٹی 10 اور دسویں نمبر پر بی پی ایل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔