Thursday, March 19, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاکستان نے امریکی بیان مسترد کر دیا، پاکستان کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا حامل قرار

پاکستان نے امریکی بیان مسترد کر دیا، پاکستان کا میزائل پروگرام دفاعی نوعیت کا حامل قرار

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارتِ خارجہ پاکستان نے امریکی حکام کے اس بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان کی میزائل صلاحیتوں کو ممکنہ خطرہ قرار دیا گیا تھا، اور واضح کیا ہے کہ ملک کا دفاعی نظام مکمل طور پر اپنے تحفظ اور خطے کے امن کے لیے ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتیں خالصتا دفاعی نوعیت کی حامل ہیں، جن کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان کا میزائل پروگرام بین البرِاعظمی حد سے کافی کم ہے اور یہ کم از کم دفاعی صلاحیت کے اصول پر مبنی ہے۔

ترجمان نے اس امر پر بھی زور دیا کہ 12 ہزار کلومیٹر رینج جیسے دعوے بے بنیاد ہیں اور خطے میں غیر ضروری تشویش پیدا کرنے کے مترادف ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، غیر امتیازی رویے اور حقائق پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے ایک متوازن اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانے پر زور دیا جو جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے۔ترجمان کے مطابق پاکستان خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے تعمیری سفارتی روابط کو ترجیح دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔