Thursday, March 19, 2026
ہومتازہ ترینکسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، چینی وزارت خارجہ

کسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان سے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ہلاکت اور اسرائیل کے وزیر دفاع کے بیان سے متعلق پوچھا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ مل کر اسرائیلی فوج کو اختیار دیا ہے کہ وہ کسی پیشگی منظوری کے بغیر کسی بھی ایرانی عہدیدار کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

ترجمان لین جیان نے کہا کہ چین اس نوعیت کے بیانات پر گہری تشویش اور حیرت کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین ہمیشہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا رہا ہے، اور کسی ملک کی قیادت کو نشانہ بنانا یا شہری اہداف پر حملہ کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔