Tuesday, March 10, 2026
ہومتازہ ترینخضدار: ورلڈ بینک پراجیکٹ کے 11 مغوی افسر اور مزدور بازیاب

خضدار: ورلڈ بینک پراجیکٹ کے 11 مغوی افسر اور مزدور بازیاب

کوئٹہ: (آئی پی ایس) خضدار کے علاقے کرخ سے ورلڈ بینک کے پراجیکٹ کے 11 افسر اور مزدور بازیاب ہو نے کی پولیس ذرائع نے تصدیق کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تمام 11 افراد کو 22 اکتوبر کو ضلع خضدار کے علاقے کرخ سے اغوا کیا گیا تھا، مغوی افراد علاقے میں ورلڈ بینک کے تعاون سے واٹر چینلز کے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔

مغویوں میں نجی کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر بھی شامل تھے جبکہ اغوا شدہ 6 مزدوروں کا تعلق سندھ سے تھا۔

پولیس کے مطابق تمام مغوی افراد گزشتہ شب بازیاب ہوئے اور خضدار پولیس نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔