Monday, March 9, 2026
ہومتازہ ترینچین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے سیشن کے دوسرے کل رکنی اجلاس کا انعقاد

چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے سیشن کے دوسرے کل رکنی اجلاس کا انعقاد

بیجنگ :چین کی 14ویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے سیشن کا دوسرا کل رکنی اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اجلاس میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی، سپریم پیپلز کورٹ، اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی ورک رپورٹس کو سنا گیا اور ان پر نظرثانی کی گئی، اور قانونی جائزہ کی پیشرفت اور متعلقہ قوانین اور فیصلوں سے نمٹنے کے بارے میں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ، لی چھیانگ، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈنگ شیوئے شیانگ، لی شی، ہان زنگ اور دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔

قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے قومی عوامی کانگریس کی ورک رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں، چاؤلہ جی نے آنے والے سال کے لیے اہم امور کا خاکہ پیش کیا ، جن میں ملک کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے نفاذ کو یقینی بنانا، کلیدی، ابھرتے ہوئے اور دوسرے ممالک سے متعلقہ شعبوں میں قانون سازی کو مضبوط بنانا ،قانون سازی کے معیار کو بہتر بنانا، اقتصادی و سماجی ترقی میں حائل نمایاں رکاوٹوں اور مسائل کے حل کو فروغ دینا ، تمام پہلوؤں میں قانون کی حکمرانی کو آگے بڑھانا اور قومی عوامی کانگریس کے غیر ملکی تبادلوں کو فعال طور پر انجام دینا، وغیرہ شامل ہیں۔ سپریم پیپلز کورٹ کے سربراہ زانگ جون اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے پروکیوریٹر جنرل ینگ یونگ نے بالترتیب سپریم پیپلز کورٹ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کی ورک رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں قانونی جائزہ کی پیشرفت اور متعلقہ قوانین اور فیصلوں سے نمٹنے کے بارے میں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔