Monday, March 9, 2026
ہومتازہ ترینجنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا: سربراہ آئی ایم ایف

جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کوسنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا: سربراہ آئی ایم ایف

پیرس: (آئی پی ایس) آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں نیا تنازع عالمی معیشت کی مضبوطی کا امتحان لے رہا ہے، جنگ کے بعد بھی عالمی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے جاپان میں تقریب سےخطاب میں کہا کہ جنگ کے دوران تیل اور گیس کی اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی تقریباً 90 فیصد تک کم ہو گئی،60 فیصد تیل اور 11 فیصد ایل این جی درآمدات آبنائے ہرمز سے آتی ہیں۔

کرسٹالینا جارجیوا نے مزید کہا کہ جنگ طویل ہوگئی تو پالیسی سازوں کے لیے نئے چیلنجز پیدا ہوں گے،تیل کی قیمتوں میں پہلے ہی 50 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔