ماسکو (آئی پی ایس )روس کا افغانستان پاکستان سرحدی تنازع پر بیان ، روسی وزارت خارجہ کو افغانستان پاکستان سرحد پر جاری لڑائی پر تشویش ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ ماریا زاخارووا کا سرحدی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
پشتون قبائلی علاقوں میں مسلح جھڑپوں کی اطلاعات، جھڑپوں میں طیاروں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال ہو رہا ہے،دونوں اطراف سے جانی نقصان کی تصدیق ہوئی ہے، شہری آبادی اور افغان مہاجرین متاثر ہو رہے ہیں، کابل اور اسلام آباد سے فوجی تصادم سے گریز کا مطالبہ کرتے ہیں،روس باہمی احترام پر مبنی بات چیت سے مسائل کے حل کا خواہاں ہے۔
