Thursday, March 5, 2026
ہومتازہ ترینیوکرین کی خلیجی ممالک کو ایرانی ڈرونز کے خلاف دفاع میں مدد کی پیشکش

یوکرین کی خلیجی ممالک کو ایرانی ڈرونز کے خلاف دفاع میں مدد کی پیشکش

کیف (سب نیوز)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین خلیجی ممالک میں اپنے ماہرین کو تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ ایران کے ڈرونز اور میزائلوں کے خلاف دفاع میں مدد فراہم کی جا سکے۔
صدر زیلنسکی نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ دو دنوں میں متحدہ عرب امارات، قطر، اردن اور بحرین کے رہنماں سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے وزرا اور فوجی کمانڈروں کے ساتھ مشورے کے بعد خلیجی ممالک کی مدد کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا ہے، جس میں یوکرین کی حفاظت اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صدر زیلنسکی نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین زندگیوں کے تحفظ اور خطے میں حالات کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔