اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔
کامن ویلتھ کی پاکستان کے ساتھ قریبی شمولیت کو سراہتے ہوئے نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ نے آگاہ کیا کہ جاری علاقائی صورتحال کے باعث وہ آئندہ ہونے والے کامن ویلتھ فارن افیئرز منسٹرز میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔علاقائی پیش رفت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مشرقِ وسطی اور وسیع تر خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کشیدگی میں فوری کمی اور ضبط و تحمل کی اشد ضرورت ہے۔
