Wednesday, March 4, 2026
ہومتازہ ترینایرانی حملے کے بعد قطر کا ایل این جی پروڈکشن پلانٹ بند ، پاکستان میں گیس کے بڑے بحران کا خدشہ

ایرانی حملے کے بعد قطر کا ایل این جی پروڈکشن پلانٹ بند ، پاکستان میں گیس کے بڑے بحران کا خدشہ

دوحہ(آئی پی ایس ) ایرانی حملے کے بعد قطر نے ایل این جی پروڈکشن پلانٹ بند کردیا ، جس کے باعث پاکستان میں گیس کے بڑے بحران کا خدشہ ہے۔
ایرانی حملوں کے بعد قطر نے اپنا بڑا ایل این جی پروڈکشن پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد عالمی سطح پر گیس کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا قوی امکان ہے۔غیر ملکی میڈیانے بتایا کہ قطر کے اہم پروڈکشن زون کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں اس وقت نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے قطر دنیا بھر کو مائع قدرتی گیس برآمد کرتا ہے۔
حملوں کے ساتھ ساتھ آبنائے ہرمزکی بندش نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہے، جس کے باعث قطری گیس کی ترسیل مکمل طور پر رک گئی ہے۔قطر سے ایل این جی کی سپلائی معطل ہونے سے پاکستان کے لیے توانائی کا بحران پیدا ہو سکتا ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا بڑا حصہ پورا کرنے کے لیے قطر سے ماہانہ تقریبا 5 ایل این جی جہاز منگواتا ہے، سپلائی رکنے کی صورت میں ملک میں گیس کی بڑی کمی پیدا ہو سکتی ہے۔ حکومتِ پاکستان کے مطابق ملک میں اس وقت صرف 25 دن کے تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ اگر کشیدگی طویل ہوئی تو ملک کو توانائی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔