Wednesday, March 4, 2026
ہومپنجابعوامی مفاد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ، قانون کی عملداری ہر حال یقینی بنائینگے، شفقت محمود

عوامی مفاد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ، قانون کی عملداری ہر حال یقینی بنائینگے، شفقت محمود

فتح جنگ ( سب نیوز ) فتح جنگ کے اسپیشل پرائس مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود نے تھانہ روڈ کا اچانک دورہ کیا، جس میں انہوں نے بازار کی مجموعی صورتحال، تجاوزات، سرکاری نرخ نامے اور ٹریفک کی روانی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سختی سے کہا کہ عوامی سہولت میں خلل ڈالنے ، من مانی قیمتیں وصول کرنے اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

دورانِ چیکنگ، انہوں نے سبزی اور فروٹ کی دکانوں پر اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ کے مطابق اشیاء فروخت کروائیں اور واضح کیا کہ جن دکانداروں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کی یا زائد قیمت لی، ان پر جرمانے عائد کیے گئے اور سخت تنبیہ کی گئی۔ چکن شاپ کو 20 ہزار روپے ، سبزی فروش کو 10 ہزار روپے جبکہ گارمنٹس مالک کو 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر تقریباً 2 لاکھ روپے کے جرمانے مختلف دکانوں کو عائد کیے گئے اور کئی دکانداروں کو آئندہ کے لیے سخت وارننگ دی گئی۔تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک حسیب رضا نے کہا کہ انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے بازار میں نظم و ضبط بہتر ہوا ہے ، خواتین اور بزرگ شہریوں کو خریداری میں آسانی ہوئی ہے ، اور انہوں نے یقین دلایا کہ تاجر برادری قوانین پر عمل درآمد میں بھرپور تعاون کرے گی۔ چوہدری شفقت محمود نے واضح کیا کہ اگر تھانہ روڈ پر کوئی ریڑھی یا رکشہ راستہ بلاک کرے تو تاجر ان سے براہ راست رابطہ کریں، اور فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نمبر چوبیس گھنٹے دستیاب ہے ،

اور کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن ہوگا۔ عوامی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون کی مکمل عملداری ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔ علاقہ مکینوں نے امید ظاہر کی کہ اسی تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رہیں گے ، جس سے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا جا سکے گا بلکہ شہر میں نظم و ضبط اور عوامی سہولت کا نظام بھی بہتر ہوگا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹ /تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے اچانک ، بازار کا اچانک دورہ کرنا اور عوامی شکایات پر فوری ایکشن لینا آپ کی ذمہ داری اور فرض شناسی کا واضح ثبوت ہے ۔ سٹور پر اوورچارجنگ پکڑے جانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنا اس بات کا عملی اظہار ہے کہ آپ قانون کی عملداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے ۔آپ کا یہ عزم کہ غریب عوام پر کسی کو ظلم نہیں کرنے دوں گا یقیناً عوام کے دلوں کی آواز ہے ۔ کنٹرول ریٹ پر اشیاء فروخت کرنے کے واضح احکامات جاری کرنا، عید کے موقع پر بچوں اور بڑوں کے کپڑے مناسب داموں فراہم کرنے کی ہدایت دینا، اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو سٹور سیل کرنے کا عندیہ دینا یہ سب اقدامات عوام دوست طرزِ حکمرانی کی بہترین مثال ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔