ہومتازہ ترینہائی کمشنر ملائیشیا نے سابق انڈونیشی نائب صدر کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں دستخط کیے

ہائی کمشنر ملائیشیا نے سابق انڈونیشی نائب صدر کے انتقال پر تعزیتی کتاب میں دستخط کیے

اسلام آباد(سب نیوز)

پاکستان میں ملائیشیا کے ہائی کمشنر، عزت مآب سفیر داتو محمد اظہر مظلان نے جمہوریہ انڈونیشیا کے سفارت خانے اسلام آباد میں سابق نائب صدر انڈونیشیا، عزت مآب ٹرائی ستریسنو کے انتقال پر رکھی گئی تعزیتی کتاب میں دستخط کیے۔

اس موقع پر سفیر اظہر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ حکومت اور عوامِ انڈونیشیا سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نائب صدر ایک محبِ وطن اور ممتاز مدبر تھے جن کی انڈونیشیا کے استحکام اور ترقی کے لیے خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔

ہائی کمشنر نے انڈونیشیا کے ساتھ ملائیشیا کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا، جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔

ملائیشیا اس غم کی گھڑی میں انڈونیشیا کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور سابق نائب صدر کی خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شریک ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔