Monday, March 2, 2026
ہومتازہ ترینایران سے 3000 سے زائد چینی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ

ایران سے 3000 سے زائد چینی شہریوں کو نکال لیا گیا ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک رپورٹر نے سوال کیا کہ اس وقت ایران میں سیکیورٹی کی صورتحال سنگین ہے، اور دیکھا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک میں چین کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں نے سیکیورٹی سے متعلق معلومات اور اپنے شہریوں کے لئے انخلاء کی ہدایات جاری کی ہیں۔

مستقبل کے حوالے سے ایران میں موجود چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے چین کے اقدامات کیا ہیں؟ پیر کے روز سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ 3000 سے زائد چینی شہریوں کو ایران سے نکالا جا چکا ہے۔ ایران کے آس پاس کے ممالک میں چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں نے چینی شہریوں کی مدد کے لیے ورکنگ گروپس کو سرحدی گزرگاہوں پر بھیجا ہے ۔اس کے علاوہ چینی ترجمان نے بتایا کہ تہران میں ایک چینی شہری حال ہی میں ہونے والے حملے میں پھنسا اور اپنی جان گنوا بیٹھا ۔انہو ں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔