اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے 2 معروف نجی ٹی وی چینلز جیو اور اے آر وائی کی سیٹلائٹ فریکوئنسی ہیک ہونے کے بعد اسکرین پر نامناسب پیغامات نشر کیے گئے۔
سوشل میڈیا کے مطابق واقعہ رات دیر گئے پیش آیا اور حملے کے دوران چینل کی نشریات میں ملک دشمنی پر مبنی پیغامات نشر کیے گئے، جس پر فوری طور پر اسکرین کو آف کر دیا گیا۔ قوی امکان ہے کہ اس مزموم ہیکنگ کے پیچھے بیرونی عناصر اور دشمن قوتوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، جو ملک میں انتشار اور پریشانی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے جیو نیوز کے مینجنگ ڈائریکٹر اظہر عباس نے ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم اپنیناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوز جو پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر ہے،اس کو کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، اور اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے۔
اظہر عباس نے مزید کہا ہے کہ جیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔چینل کی نیوز ویب سائٹ پر جاری خبر میں بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے ہوئے مطلع کیا گیا ہے کہ جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے اور جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا، اس صورتحال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دو معروف پاکستانی نجی چینلز کی سیٹلائٹ فریکوئنسی ہیک، نشریات میں رکاوٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
