Monday, March 2, 2026
ہومتازہ ترینایرانی جوابی کارروائی میں 3امریکی فوجی ہلاک ہوئے ، واشنگٹن نے تصدیق کردی

ایرانی جوابی کارروائی میں 3امریکی فوجی ہلاک ہوئے ، واشنگٹن نے تصدیق کردی

واشنگٹن (آئی پی ایس )ایران کی جانب سے کیے گئے جوابی حملوں میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران 3 امریکی فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ رپورٹ امریکی اور اسرائیلی فورسز کے ساتھ تصادم میں امریکی ہلاکتوں کی پہلی تصدیق شدہ اطلاع ہے۔سینٹرل کمانڈ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم کہا گیا کہ کچھ دیگر اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں، جن میں شیل کے ٹکڑوں سے لگنے والی چوٹیں شامل ہیں اور انہیں دوبارہ ڈیوٹی پر واپس لانے کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران نے مشرق وسطی میں امریکی فوجی تنصیبات کو بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد یہ واقعات سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب ایران نے آج بھی مشرق وسطی میں موجود امریکی بحری بیڑے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ایران نے مشرق وسطی میں موجود امریکی ایئرکرافٹ کیریئر یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔