Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانامریکی سفارتخانے کا اسلام آباد اور پشاور میں مشنز کیلئے اضافی سیکیورٹی کامطالبہ

امریکی سفارتخانے کا اسلام آباد اور پشاور میں مشنز کیلئے اضافی سیکیورٹی کامطالبہ

اسلام آباد(سب نیوز)امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور پشاور میں مشنز کیلئے اضافی سیکیورٹی کامطالبہ کردیا۔

ایکس پر اپنے ایک بیان سفارتخانے نے کہاکہ ہم کراچی اور لاہور میں امریکی قونصلیٹ جنرلز کے قریب جاری مظاہروں کی رپورٹس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل پشاور میں اضافی سیکیورٹی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم پاکستان میں امریکی شہریوں کو بھی ہدایت کرتے ہیں کہ وہ خبروں پرنظررکھیں اور اپنی حفاظت کے مناسب طریقہ استعمال کریں،اپنے اردگرد کے حالات پر نظر رکھیں،ہجوم والی جگہ پرجانے سے گریزکریں اور اپنی رجسٹریشن اپ ڈیٹ رکھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔