اسلام آباد (سب نیوز)مشرق وسطی اور خلیج فارس کی صورتحال پر پاکستانیوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ۔ تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال ہوگیا ، 24 گھنٹے کام کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کسی معلومات یا ہنگامی معاونت کے لیے 0092519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں انتہائی احتیاط برتیں ۔ جہاں تک ممکن ہو گھروں میں رہیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔اعلامیے کے مطابق متعلقہ حکومتوں کی جاری کردہ ہدایات اور مشوروں پر سختی سے عمل کریں ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ہنگامی رابطہ نمبر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
