Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانآپریشن غضب للحق، اب تک 415 افغان طالبان ہلاک، 182پوسٹیں تباہ

آپریشن غضب للحق، اب تک 415 افغان طالبان ہلاک، 182پوسٹیں تباہ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں اب تک مارے جانے والے افغان طالبان اہلکاروں کی مزید تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق اب تک 415 افغان اہلکار ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کے خلاف کی جانے والی جوابی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کیں۔عطا تارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران افغان طالبان کو شدید نقصانات پہنچائے گئے، اب تک آپریشن میں 415 افغان طالبان اہلکار ہلاک مارے جا چکے ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افغان طالبان اہلکاروں کی تعداد 580 سے زائد ہے۔انہوں نے اپنے بیان مین بتایا کہ افغان طالبان کی 182 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں اور پاکستان سیکیورٹی فورسز نے 31افغان پوسٹوں پر قبضہ حاصل کر لیا ہے۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ افغان طالبان رجیم کے 185 ٹینک، اسلحہ بردارگاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ بھی اس آپریشن میں تباہ کی گئی ہیں جب کہ افغانستان میں 46 مقامات پر پاکستان کی موثر فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ خیال رہے کہ جمعرات 26 فروری کی رات پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔پاک فوج نے افغانستان کی حدود کے اندر مختلف مقامات پر جوابی کارروائیاں کیں اورکابل، قندھار اور پکتیا سمیت دیگر مقامات پر موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔