Sunday, March 1, 2026
ہومپاکستانآیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے،عاطف اکرام شیخ

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے،عاطف اکرام شیخ

اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔


انہوں نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای مسلم دنیا کی ایک باوقار، بااثر اور مدبر قیادت تھے، انکی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی خودمختاری، قومی وقار اور اسلامی اقدار کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا،ان کی شہادت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے،
امریکا اور اسرائیل کی اس جارحیت کے سنگین معاشی اثرات پوری دنیا خصوصاً خطے کے ممالک پر مرتب ہوں گے، امریکہ اور اسرائیلی بلاجواز حملوں کے نتیجے میں ہورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے،


عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت پاکستان امریکہ اور ایران میں ثالثی، مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کیلئے بھرپور کوشش کرے، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوگا، جس کا براہِ راست اثر پاکستان پر بھی پڑے گا، خطے میں عدم استحکام کے باعث تجارتی راستے متاثر ہوں گے اور شپنگ اخراجات میں اضافہ ہوگا،
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت پاکستان حالات کے تناظر میں سپلائی چین کو بحال رکھنے بالخصوص پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے قبل از وقت پالیسی بنائے، ایران پر حملوں کے بعد خطے میں شدید عدم توازن پیدا ہونے کا خدشہ ہے جسے پاکستان بھی متاثر ہو سکتا ہے، ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں سویلینز کی شہادتیں افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، تمام ممالک صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں اورمسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ جنگ سے لاکھوں سویلینز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو اکانومی کیلے تباہ کن ہو گا، عالمی برادری فوری طور پر خطے میں جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں، تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع اور معاشی تباہی سے بچا جا سکے،

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔