اسلام اباد(آئی پی ایس)
آئی سی سی صدیق شہید چوک کلر سیداں روڈ روات میں تین روزہ ٹیچر ٹریننگ سیشن شروع کر دیا گیا جسکا واحد مقصد طریقہ تدریس کی پیسہ وارانہ تربیت ہے۔ پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج روات شاہد عمران کی زیر صدارت منعقدہ ٹیچر ٹریننگ سیشن کے پہلے روز ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر نے ٹیچر ٹریننگ کی۔ اساتذہ کی تربیت کے موضوعات میں ٹیچر کا بحیثیت لیڈر کردار،مثبت سوچ اور رویہ، کلاس منیجمنٹ سکلز ، بورڈ پریزنٹیشن ، نتیجہ خیز طریقہ تدریس پر بات کرتے ہوئے پروفیسر عامر نے کہا کہ استاد میں قائدانہ صلاحیت لازم ہے۔ جو طلباء کی زندگی میں انقلابی تبدیلیاں لاتی ہے۔
استاد کی ذات میں سچائی، ایمانداری ، اپنے کام کی لگن ، طلباء کی ذہنی اور تعلیمی نفسیات اور استعداد کو سمجھنا لازمی امر ہے۔ استاد کی سوچ اور رویہ مثبت ہونے کیوجہ سے طلباء کے ذات میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔انسان اور استاد کی مثبت سوچ اور رویہ کے حوالے سے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں “” اے انسان تو کیا چاہتا ہے، میں دوں گا، تو اسکے لئے کوشش کر”” اس آیت مبارکہ میں اللہ نے مثبت سوچ ، رویہ اور کامیابی کا فارمولا دے دیا ہے ۔ جس کے مطابق قوت فیصلہ ، ایمان اور کوشش سے استاد اور طالب علم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔
کلاس منیجمنٹ میں استاد تمام طلباء کی توجہ لیکچر کیطرف مبذول کرواتا ہے۔ انٹر ایکٹو طریقہ تدریس کے تحت تمام طلباء کو نفس مضمون کے تصور کو سمجھنے میں شامل کرتا ہے۔ تاکہ کلاس میں موجود ہر طالب علم کی توجہ سبق کو سیکھنے اور سمجھنے میں شامل کیا جا سکے۔ وائیٹ بورڈ کا منظم طریقے سے استعمال انتہائی اہم ہوتا ہے۔ بورڈ پر مختلف مارکرز کے استعمال سے ترتیب سے استعمال کرنے سے طلباء کو موضوع کی روح سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔انکے بعد استاد کا طریقہ تدریس نتیجہ خیز ہو۔ جس سے طلباء ساتھ ساتھ موضوع کو با اسانی سمجھے، دہرائی اور تیاری کرے۔ جس سے اسکے کلاس ٹیسٹ اچھے ہوں ۔
اور سالانہ امتحان میں اچھا نتیجہ نکالنے میں مدد ملے۔تربیت یافتہ استاد طلباء کی تعلیمی کارکردگی اور نتیجہ خیز بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے۔ اس موقع پر کلسٹر 2 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناظر محمود عباسی ، سمیت مونٹیسوری ، پرائمری ، مڈل اور میٹرک کے نو منتخب اساتذہ کرام اور ادارتی انتظامی امور کے ذمہ داران موجود تھے۔ اساتذہ کرام نے ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر کیطرف دی گئی ٹیچر ٹریننگ کو انتہائی مددگار قرار دیتے ہوئے ادارتی قواعد و ضوابط پر عملداری یقینی بنانے عزم کا اعادہ کیا۔
