جدہ(آئی پی ایس )سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا کل 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی ایشیا کے چار ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔علاوہ ازیں انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا باضابطہ سرکاری سطح پر اعلان کیا ہے۔
ان ممالک کے سرکاری مذہبی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی شام چاند نظر نہ آنے کے باعث شعبان کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے۔اس طرح ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔ اس طرح ان ممالک کا شمار بھی ان ریاستوں میں ہو گیا ہے جہاں رمضان المبارک 2026 کا آغاز ایک ہی دن، یعنی 19 فروری سے ہو رہا ہے۔جس سے عالمِ اسلام میں اس سال رمضان کے آغاز میں نمایاں حد تک یکسانیت نظر آ رہی ہے البتہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔
مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد کی سربراہی میں آسٹریلوی فتوی کونسل نے مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ پہلا روزہ جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگا۔عمان اس وقت خلیج تعاون کونسل (GCC) کا پہلا ملک بن گیا جس نے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے مطابق بدھ 18 فروری شعبان کا آخری دن ہوگا اور جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔
مفتی کہلان بن نبہان الخروصی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیصلہ طویل عرصے سے رائج مذہبی اور سائنسی اصولوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔فرانس میں بھی فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک جمعرات 19 فروری سے ہی شروع ہوگا۔فرانس کی کونسل آف مسلم فیتھ کے مطابق نیا چاند 17 فروری کو پیرس کے وقت کے مطابق دن 1:01 بجے پیدا ہوا مگر اس کا نظر آنا ممکن نہیں تھا۔
اسی طرح ترکیہ کے مذہبی امور کے ادارے دیانت نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19 فروری سے ہوگا۔ادارے کے سربراہ صفی آرپاگوش کے مطابق بدھ کی شام پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔سنگاپور میں اسلامی مذہبی کونسل نے فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ رمضان جمعرات 19 فروری سے شروع ہوگا۔
مفتی نذرالدین محمد ناصر کے مطابق 17 فروری کی شام چاند سورج سے پہلے غروب ہو گیا، اس لیے رویت ممکن نہیں تھی۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ابھی چاند کی رویت کا انتظار ہے۔ سرکاری اعلان کے بعد ہی یہ طے ہوگا کہ ملک میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا یا جمعرات کو ہوگا۔
