Monday, February 16, 2026
ہومتازہ ترینشعیب اختر کی محسن نقوی پر کڑی تنقید، بھارت سے شکست کے بعد پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے

شعیب اختر کی محسن نقوی پر کڑی تنقید، بھارت سے شکست کے بعد پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے

لاہور(آئی پی ایس) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی تباہی کی وجوہات بتادیں۔ بھارتی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام کے دوران شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بندے کر کرکٹ کا کچھ پتا ہی نہیں اور آپ اس کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنادیں تو انجام تو یہی ہوگا، یہ ایسا ہی ہے کہ مجھے نیوز کا کچھ نہیں پتا اور آپ مجھے کسی نیوز چینل کا ہیڈ بنادیں تو میں کیا کروں گا جب مجھے کچھ معلوم ہی نہیں ہوگا ۔

راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ اس حال میں کیسے ٹیم چلے گی، ایک بندے کو آپ نے سپراسٹار بنایا ہوا جو ایک میچ نہیں جتواسکتا اور ایک ایسے بولر کو سپر اسٹار بنایا ہوا ہے جو 10 اوورز تک نہیں کرواسکتا، جب اس قسم کے اسٹارز منتخب کروگے تو انجام یہی ہوگاان کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ آپ ایک غیر سنجیدہ اور جاہل بندے کو بڑی نوکری دے دیں گے تو یہی ہوگا یا پھر کوئی ادارہ ایسے بندے کے حوالے کردیں تو وہ یہی کرے گا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارت کی کرکٹ بہت آگے چلی گئی ہے اور ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں، دونوں ٹیموں کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے، بس ٹی وی میں بیٹھ کر ہم باتیں کرسکتے ہیں گراؤنڈ پر اس وقت کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ تاہم، میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا تو نہیں چھوڑ سکتا، چاہے ہم ہارتے رہیں،

اب میں یہی دعا کرسکتا ہوں کہ پاکستان نمیبیا کو شکست دے اور اگلے مرحلے میں داخل ہو۔ پروگرام میں شریک بھارتی کرکٹر محمد کیف نے بھی شعی اختر کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساری بات سچائی سے بیان کردی ہے تو اس میں کچھ اضافہ کرنے کی ضرورت نہیں کہ پاکستان کی کرکٹ کہا جارہی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپ مرحلے میں گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔