Monday, February 16, 2026
ہومتازہ ترینٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیدیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176رنز کا ہدف دیدیا

کولمبو (آئی پی ایس )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستانی کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹاس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما پہلے ہی اوور میں سلمان آغا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے آوٹ ہوئے۔ بھارت کے دوسرے آوٹ ہونے والے بیٹر ایشان کشن تھے جو کہ 40 گیندوں پر 77 رنز بناکر صائم ایوب کی گیند پر بولڈ ہوئے۔15 ویں اوور میں 126 کے مجموعی اسکور پر تلک ورما کو صائم ایوب نے آوٹ کیا، انہوں نے 25 رنز بنائے۔ اگلی ہی گیند پر ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے صائم ایوب کا شکار بن گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔