Monday, February 16, 2026
ہومپاکستانموٹروے پولیس کی ایمانداری کی مثال، گمشدہ 53لاکھ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے گئے

موٹروے پولیس کی ایمانداری کی مثال، گمشدہ 53لاکھ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیے گئے

راولپنڈی(آئی پی ایس )راولپنڈی میں موٹروے پولیس نے ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی سے بھرا بیگ مسافر تک بحفاظت پہنچا دیا۔

ترجمان کے مطابق واقعہ کلرکہار سروس ایریا میں پیش آیا جہاں ایک مسافر 53 لاکھ روپے سے بھرا بیگ بھول گیا۔ کچھ دیر بعد یاد آنے پر مسافر نے فوری طور پر موٹروے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی گشت ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ ویڈیو کال کے ذریعے مسافر کی مسلسل رہنمائی حاصل کی گئی جس کے بعد بیگ کو کامیابی سے تلاش کر لیا گیا۔

موٹروے پولیس نے 53 لاکھ روپے نقدی مسافر کے حوالے کر دی۔ مسافر نے پولیس کی ایمانداری، فوری مدد اور پیشہ ورانہ انداز پر شکریہ ادا کیا۔موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے اور ایسی کارروائیاں فورس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔