Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانامریکی ناظم الامور امریکااور پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مصروف

امریکی ناظم الامور امریکااور پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مصروف

اسلام آباد (سب نیوز)امریکی ناظم الامور نیٹالی اے بیکر امریکا-پاکستان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مصروف۔تفصیلات کے مطابق نیٹالی اے بیکرنے صبح کی کافی کے دوران اپنی ذاتی زندگی اور کام کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

نیٹالی اے بیکر نے کہا کہ سفارتی مصروفیات کے باوجود عوام کے قریب رہنا پسند کرتی ہوں۔ امریکی ناظم الامورنے نئے سلسلے این بی ایکسپلور پاکستان کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔نیٹالی بیکر نے پاکستانی عوام سے اپنے تعلق کو دل سے قریب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کاروبارکرنے والی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ اجلاس کی تیاری کر رہی ہوں۔ امریکی کمپنیاں پاکستان میں روزگارکے مواقع پیدا کریں گی۔پاکستان بھرمیں لنکن کارنرکے ذریعے امریکامیں تعلیم اور ثقافت کے حوالے سے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔امریکی ناظم الامور نے کہا کہ میں عربی،ہسپانوی،کچھ فارسی اور تھوڑی تھوڑی اردوبھی بول لیتی ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔