Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کولمبو(سب نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں پاکستان نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کولمبو میں شیڈول گروپ اے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان کی جانب سے ٹیم کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ بھارتی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے آج کھیلے گئے دیگر میچز میں گروپ سی میں ویسٹ انڈیز نے نیپال کو 9 وکٹوں سے اور گروپ اے میں امریکا نے نمیبیا کو 31 رنز سے شکست دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔