اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کو بنگلادیش کے نئے وزیراعظم کی تقرب حلف برداری کی دعوت موصول ہوگئی، دفتر خارجہ نے بنگلادیش سے دعوت ملنے کی تصدیق کر دی تاہم شہبازشریف دورہ آسٹریا کے باعث بنگلادیش نہیں جا سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری17 فروری کو ہوگی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو بنگلادیش کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری میں آنے کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف پہلے سے طے شدہ دورے پر آسٹریا جا چکے ۔ بنگلادیشی ہم منصب کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ وزیراعظم شہبازشریف کی جگہ وفاقی وزیر احسن اقبال بنگلا دیش جائیں گے۔ احسن اقبال بنگلا دیشی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے ۔ بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر تقریب حلف برداری کیلئے بنگلادیش جائیں گے۔
