Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانآئی ایم ایف مشن تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے 25فروری کو پاکستان کا دورہ کریگا

آئی ایم ایف مشن تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے 25فروری کو پاکستان کا دورہ کریگا

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لئے عالمی مالیاتی ادارے کا جائزہ مشن 25 فروری کو پاکستان کا دورہ کرے گا اور تقریبا دو ہفتے قیام کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران معاشی کارکردگی اور مقررہ اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لے گا، مشن کو ٹیکس اصلاحات، توانائی شعبے، مانیٹری پالیسی اور زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

پرائمری بجٹ سرپلس، صوبائی کیش سرپلس اورصوبائی ٹیکس ہدف پورا کرلیا گیا، جولائی تا دسمبر 2025 ٹیکس ہدف پورا نہ ہوسکا، 329 ارب روپے شارٹ فال رہا، ایف بھی آر نے 6 ماہ کے دوران 6 ہزار 161 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، پاکستان کو 2027 تک مختلف ششماہی جائزوں میں مزید 3 اعشاریہ7ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔تاجردوست اسکیم اور ری ٹیلرز سے ٹیکس وصولی بھی ہدف سے کم رہی، صوبوں نے 6 ماہ کے دوران 1 ہزار 179 ارب روپے کیش سرپلس دیا، صوبائی حکومتوں نے جولائی تا دسمبر 568 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیا۔آئی ایم ایف کو پی آئی اے سمیت نجکاری پروگرام میں پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، مذاکرات کی کامیابی پر ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1 اعشاریہ2ارب ڈالر ملیں گے، ای ایف ایف پروگرام کے ایک ارب اور کلائمیٹ فنانسنگ کے 20کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی، دونوں پروگرامز کے تحت پاکستان کو اب تک 3.3 ارب ڈالر مل چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔