Sunday, February 15, 2026
ہومبریکنگ نیوزراولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت؛ ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت؛ ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے معاملے پر جیل میں علاج کا ریکارڈ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وائٹل سائنز بلڈ پریشر، نبض، ٹمپریچر اور شوگر کا مکمل چارٹ بھی ارسال کیا گیا ہے۔
بانی کی آنکھوں سے متعلق صورتحال کی رپورٹ، کنسلٹنس رپورٹس اور میڈیکل اسٹاف کی تفصیلات بھی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی، ایمبولینس میں مختلف ادویات،میڈیکل ایکوپمنٹ لایا گیا، ایمبولینس گیٹ 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر بجھوا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایمبولینس میں آنکھوں کے معائنہ کے طبی آلات میں موجود تھے،بانی کے طبی معائنہ کے لئے ڈاکٹروں کی جیل آمد بھی آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کب کس ڈاکٹر نے بانی کا معائنہ کیا اس کی تفصیلات بھی شامل ہیں، آن ڈیوٹی ڈاکٹرز روزانہ تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی کے وائٹل سائنز اور طبی معائنہ کرتے ہیں جبکہ روزانہ طبی معائنہ اور وائٹل سائنز کا ریکارڈ باقاعدگی سے مرتب کیا جاتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔