Saturday, February 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزپاک بھارت میچ ، ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو

پاک بھارت میچ ، ہینڈشیک کیلئے 24گھنٹے کا انتظار کریں: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو

نیودہلی(سب نیوز ) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاک بھارت میچ کے حوالے سے کہا کہ ہینڈشیک کیلئے 24 گھنٹے کا انتظار کریں۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ کی تیاری شیڈول کے مطابق کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ صرف گیم ہے، ایسا نہیں کہ ہم کم کھیلتے ہیں، میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔بھارتی کپتان کا مزید کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کیلئے آئے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہینڈشیک کیلئے 24 گھنٹے کا انتظار کر لیں، کل دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔