Saturday, February 14, 2026
ہومتازہ ترینچین یوروگوائے کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، صدر یورو گوائے

چین یوروگوائے کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، صدر یورو گوائے

بیجنگ:یوروگوا ئے کے صدر یمانڈو ارسی نے صدارت سنبھالنے کے بعد چین کے پہلے سرکاری دورے کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ اپنے انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ 38 سال قبل یوروگوائے اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیا م کے بعد سے، یوروگوائے کے ہر صدر نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید ترقی دینے میں کردار ادا کیا ہے۔ ابتدا میں سفارتی تعلقات قائم ہونے سے لے کر بعد میں اقتصادی اور تجارتی شعبے میں دوطرفہ معاہدوں پر دستخط ، اور آج ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری تک کے سفر کے بعد ، یوروگوائے اور چین کے تعلقات کا اگلا مرحلہ لازمی طور پر اعلیٰ سطح کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہوگی۔

ارسی کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے دنیا کو دیے جانے والے ترقیاتی اشارے اور وضع کردہ ترقیاتی منصوبہ بندی ہمیں یہ دکھا رہی ہے کہ مزید مواقعوں کے دروازے ہمارے لیے آہستہ آہستہ کھل رہے ہیں۔ ہمارے صنعت کار اور مقامی لوگ یوروگوائے اور جنوبی امریکہ کے باہر بھی وسیع ترقی کے مواقع دیکھ سکتے ہیں، اور اس کے ساتھ ساتھ، یہ مواقع آج کی دنیا میں امید کی کرن روشن کرتے ہیں۔ ہماری توقع ہے کہ یوراگوئے اور چین کے درمیان تعاون کے دائرہ کار میں مسلسل توسیع ہو۔ارسی نے مزید کہا کہ جب لوگ حقیقی چین کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں، تو چین پر اعتماد کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے، اور اس کے نتیجے میں سب سے مضبوط رشتے قائم ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سو سے زائد کاروباری افراد اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس دورے پر ان کے ساتھ چین آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک قابل اعتماد اور مستقل اعتبار کے قابل ملک اور عوام کے ساتھ تعاون آگے بڑھانا ضروری ہے۔اس وقت چین یوروگوائے کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، متعدد چینی کمپنیاں یوروگوائے میں اپنی فیکٹریاں قائم کر چکی ہیں اور صنعتی تبادلوں اور تکنیکی تعاون مسلسل مضبوط ہو رہا ہے۔صدر ارسی کا ماننا تھا کہ چین ہمیشہ علاقائی تعاون کے دائرہ کار میں مداخلت کیے بغیر متعلقہ تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہے، اس لیے چاہے لاطینی امریکہ اور کیریبین ریاستوں کی کمیونٹی (CELAC) کا فریم ورک ہو یا جنوبی مشترکہ منڈی (MERCOSUR) ،ہم ہمیشہ متحد رہنے کے موقف کے ساتھ چین جیسی مضبوط اقتصادی قوتوں کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔