اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 2026 میں پاکستان میں منعقد ہونے والی 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے بروقت اور مثر رابطہ کاری کو یقینی بنایا جائے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے متعلقہ وزارتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ او آئی سی سیکریٹریٹ کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے انتظامی امور اور موضوعاتی ترجیحات کو حتمی شکل دیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، کابینہ و انسانی حقوق ڈویژنز کے سیکریٹریز اور وزارتِ خزانہ، داخلہ سمیت دیگر متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان او آئی سی کے پلیٹ فارم پر خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرتا رہے گا۔
اسحاق ڈار کی زیر صدارت او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
