Friday, February 13, 2026
ہومتازہ ترینانڈونیشیا نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکردی

انڈونیشیا نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکردی

راولپنڈی (سب نیوز)انڈونیشیا نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی صدر پربوو سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اورانڈونیشیا کی دیرینہ برادرانہ شراکت داری پر زور دیا اور صدر پربوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف نے انڈونیشین وزیردفاع اورعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں اور ایئرچیف کو تمام مقامات پر باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں فضائی افواج نے مشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر اتفاق کیا جبکہ ملاقاتوں میں ابھرتے ایرو اسپیس شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانے پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے کو سراہا اور ائیرچیف کو انڈونیشین فضائیہ کا اعلی ترین میڈل آف آنردیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ مشترکہ اجلاس میں دفاع اور سلامتی کے مختلف اور پر تبادلہ خیال ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔