اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ میں 3سالہ قانونی جنگ کے بعد میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ،عدالتی حکم نامے پر میاں بیوی نے اکٹھے رہنے کی رضامندی کے دستخط کر دیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوہرکوحکم دیا کہ اہلیہ کو تاحیات الگ پورشن میں رکھیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ بچوں کا بٹوارا نہیں ہو سکتا ،بچے پراپرٹی نہیں ہوتے۔مردوں کا تربیتی فقدان ہے،عورت والدین کا گھر چھوڑ کر آتی ہے اس کو احترام ملنا چاہیے،مرد ذرا بیوی کے گھر رہ کر دکھائے ناں،مرد کا کام ہے کہ عورت کو الگ رہائش مہیا کرے۔معلوم ہوتا ہے کہ میاں بیوی سے زیادہ خاندان کا مسئلہ ہے۔
اہلیہ کو تاحیات الگ پورشن میں رکھیں ،اسلام آبادہائیکورٹ کا شوہر کو حکم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
