Friday, February 13, 2026
ہومتازہ ترینچینی رہنماؤں کی جانب سے ریٹائرڈ سینئر عہدیداروں کو جشن بہار کی مبارکباد

چینی رہنماؤں کی جانب سے ریٹائرڈ سینئر عہدیداروں کو جشن بہار کی مبارکباد

بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماؤں نے بذات خود ملاقات میں یا نمائندوں کو بھیج کر ریٹائرڈ سینئر عہدیداروں کو جشن بہار کے تہوار کی مبارکباد دی۔جمعہ کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ ر یٹائرڈ سینئر عہدیداروں کو خوشگوار جشن بہار کے تہوار، اچھی صحت اور درازی عمر کی دعائیں دیں۔یہ تہوار اس سال 17 فروری کو منایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔