Tuesday, July 8, 2025
ہومپاکستانحکومت کا بڑا اعلان،میڈیا اتھارٹی پر آرڈیننس نہ لانے کا فیصلہ

حکومت کا بڑا اعلان،میڈیا اتھارٹی پر آرڈیننس نہ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کا بڑا اعلان،میڈیا اتھارٹی پر آرڈیننس نہ لانے کا فیصلہ ، مشاورت کے بعد قانونی مسودہ تیار کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرڈیننس نہیں آرہا اور اس حوالے سے ہم مشاورت کر رہے ہیں ،اسی مشاورت کا یہ حصہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے حوالے سے جو فیک نیوز چلا رہے ہیں ان سے گزارش ہے کہ اس نیوز کو درست کریں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔