Friday, February 6, 2026
ہومبریکنگ نیوزامام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل، اہم شواہد حاصل کر لیے

امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات مکمل، اہم شواہد حاصل کر لیے

اسلام آباد (آئی پی ایس )ترلائی کے علاقے میں واقع امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سیکیورٹی اداروں نے مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد حاصل کرلیے۔ دھماکا کس وقت ہوا اور لوگوں کی تعداد کتنی تھی، تمام معلومات رپورٹ میں شامل ہے۔

رپورٹ میں زخمیوں اور جاں بحق افراد کی تعداد بھی شامل ہے، ابتدائی شواہد کی بنیاد پر دھماکا خودکش لگتا ہے۔ابتدائی تحقیقات رپورٹ وزیر داخلہ محسن نقوی کو پیش کی جائے گی اور وزیر داخلہ محسن نقوی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ امام بارگاہ نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے میں اب تک 31 افراد جاں بحق اور 169 زخمی ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔