Saturday, January 31, 2026
ہومبریکنگ نیوزبحریہ ٹا ئون کے ملک ریاض پاکستان میں مقدمات سے پریشان ، صحت بگڑنے لگی

بحریہ ٹا ئون کے ملک ریاض پاکستان میں مقدمات سے پریشان ، صحت بگڑنے لگی

دبئی(آئی پی ایس )بحریہ ٹا ئون کے مالک ملک ریاض کی دبئی میں صحت بگڑنے لگی ۔ ذمہ دار ذرائع نے ڈیلی میل اردو کو بتایا کہ ملک ریاض پاکستان میں جاری اپنے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے باعث سخت پریشانی سے دو چار ہیں اور انکی صحت بھی بگڑتی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض کے وزن میں بھی کم و بیش 10 کلو گرام کمی آئی ہے جبکہ انہیں مستقل بنیادوں پر یورین بیگ کا بھی استعمال کرنا پڑ رہا ہے

واضح رہے کہ ملک ریاض کی جہاں دیگر قیمتی جائدادیں ضبط کی گئی ہیں وہاں لاہور میں قائم معروف کمرشل بلڈنگ مال آف لاہور کے بارے میں بھی نیب نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس مال میں پراپرٹی کے کاروبار میں ملوث افراد کسی بھی قسم کے نقصان کے از خود ذمہ دار ہونگے!

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔