Saturday, January 31, 2026
ہومتازہ تریناسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کا بین وزارتی اجلاس، پاک یورپی یونین کے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کا بین وزارتی اجلاس، پاک یورپی یونین کے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کا بین وزارتی اجلاس ہوا جس دوران پاک یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط بنانے اور نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاک یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جی ایس پی پلس باہمی طور پر فائدہ مند تجارت کیلئے ایک اہم فریم ورک ہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کیلئے صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ضروری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ امور ایم بی، آمنہ بلوچ، کامرس، انسانی حقوق اور انسانی وسائل کے سیکرٹریز، اور متعلقہ صوبائی و وفاقی محکموں کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔