Saturday, January 31, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کے خصوصی اسائنمنٹس پر نمائندے، خلف خلفوف نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ آذربائیجان کے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان گرمجوشی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا اور آذربائیجان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے آذر بائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیووف. کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر الہام علیووف کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی جس نے آذربائیجان کا عالمی پروفائل بلند کیا۔ انہوں نے صدر علیووف کے ساتھ اپنی متعدد اہم ملاقاتوں کا سے ذکر کیا جن میں گزشتہ نومبر میں باکو میں وکٹری پریڈ بھی کے موقع پر ہونے والی ملاقات بھی شامل تھی۔ وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں فریق پاکستان میں آذربائیجان کی طرف سے 2 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہیں۔ وزیراعظم نے صدر علیووف کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے مشترکہ مقصد کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باقاعدگی سے اور قریبی رابطہ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔آذربائیجان کے صدر کے نمائندے نے وزیر اعظم کو صدر علیووف کا نیک خواہشات کا پیغام دیا اور وزیر اعظم کے وژن اور قیادت کی تعریف کی جس نے پاکستان کو نا صرف اقتصادی محاذ بلکہ سیکورٹی اور سفارتی میدان میں بھی بہت سی کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے دوسری کاراباخ جنگ کے دوران آذربائیجان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور جموں و کشمیر پر آذربائیجان کے دیرینہ مقف کی تصدیق کی۔ نمائندے نے صدر علیووف کا ایک خط بھی وزیر اعظم کے حوالے کیا جس میں آذربائیجان کی طرف سے اسلام آباد میں اس ماہ کے شروع میں افتتاح کیے گئے آسان خدمت مرکز کے قیام کے لیے فراہم کردہ تعاون پر وزیر اعظم کے تعریفی پیغام کو تسلیم کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔