Saturday, January 31, 2026
ہومپاکستانترک اور ایرانی صدور میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں بڑھتے فوجی تناو پر تبادلہ خیال

ترک اور ایرانی صدور میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں بڑھتے فوجی تناو پر تبادلہ خیال

انقرہ (سب نیوز)ترک صدر طیب اردوان اور ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ انقرہ سے ترک صدارتی دفتر کے مطابق اس موقع پر صدر اردوان نے کہا کہ ایران، امریکا کے درمیان مسائل کے حل کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔

ترک صدارتی دفتر کے مطابق ترک اور ایرانی صدور کے درمیان خطے میں بڑھتے ہوئے فوجی تنا پر بات چیت ہوئی۔ ادھر استنبول سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اعلی سطح بات چیت کیلئے استنبول میں موجود ہیں۔ دریں اثنا ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کیساتھ سفارتی عمل کی کامیابی کا انحصار خطے میں دھمکی آمیز اور جارحانہ اقدامات کے خاتمے پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔