Friday, January 30, 2026
ہومتازہ تریننائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے خلف خلفوف نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، خلفوف نے ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ کو آذربائیجان کی سربراہی میں کنفرنس آن انٹرایکشن اینڈ کنفینڈنس بلڈنگ میژرز ان ایشیا ( سی آئی سی اے)کے تحت جاری اور آئندہ اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ نے سی آئی سی اے میں آذربائیجان کی قیادت اور علاقائی تعاون اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے لئے اس کے اقدامات کی پوری طرح حمایت کی۔ دونوںفریقین نے دو برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔